ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن نے انتخابات کی کوریج کیلیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کی کوریج کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

ای سی پی کی جانب سے قومی و مقامی مبصرین ار میڈیا کے لیے عام انتخابات سے متعلق ایس او پیز جاری کردی گئی ہیں، جن کے مطابق الیکشن کمیشن خود سے یا کسی کی درخواست پر مقامی یا بین القوامی مبصرین کو انتخابی عمل کا مشاہدہ  کرنے کی اجازت دے گا، انتخابی عمل کا مشاہدہ کرنے والے مبصرین کے پاس ایکریڈیشن کارڈ ہونا لازمی ہوگا۔

کسی عالمی مبصر کی سیاسی وابستگی کی صورت میں انتخابی عمل کا مشاہدہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، انتخابی عمل کے مشاہدے کیلیے مکمل دستاویزات تصاویر کیساتھ فراہم کرنا لازمی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ ’انتخابی عمل کے مشاہدے کیلیے مبصرین کو ادارے کی جانب سے جاری اجازت نامہ دینا ہوگا، جس کے بعد حکومت کیجانب سے سیکورٹی کلیئرنس کے بغیر کسی کو انتخابی عمل کا مشاہدہ کرنے  کی اجازت نہیں ہوگی۔

انتخابی عمل کے مشاہدہ کیلیے مبصرین کو کمیشن کی جانب سے جاری کارڈ ڈسپلے کرنا لازمی جبکہ این جی اوز یا سول سوسائٹی کے نمائندگان اپنے ادارے کے اتھارائزیشن سرٹیفیکٹ کیساتھ کارڈ کے حصول کیلیے الیکشن کمیشن  سے رجوع کرسکیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں