ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بشری بی بی کی کیسز کی تفصیلات کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

 لاہور: ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی کیسز کی تفصیلات کیلئے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی ۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 20 نومبر کو سماعت کرے گا، عدالت نے فریقین سے جواب طلب کررکھا ہے ۔لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں نیب، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کے بعد سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، درخواست گزار کو آئے روز کسی نئے کیس میں طلب کرلیا جائے گا ۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کو کیسز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہی ہیں، استدعا ہے کہ عدالت انکوائریز، مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں