ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موٹر وے پر خاتون سے زیادتی، پراسیکیوشن کی دلائل دینے کی استدعا منظور

لاہور: ہائی کورٹ نے سیالکوٹ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس میںپراسیکیوشن کی دلائل دینے کی استدعا منظورکرکے  سماعت 10 روز کے لیے ملتوی کر دی۔ 

سیالکوٹ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم عابد ملہی اور مجرم شفقت کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس شہرام سرور اور جسٹس علی ضیا باجوہ نے اپیلوں پر سماعت کی۔

 پراسیکیوشن نے دلائل دینے کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی جسے لاہور ہائی کورٹ نے منظور کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے سماعت 10 روز کے لیے ملتوی کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں