ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، حافظ گل بہادر گروپ کا ایک دہشتگرد ہلاک، دوسرا گرفتار

بنوں میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی)نے کارروائی کے دوران حافظ گل بہادر گروپ کا ایک دہشتگرد ہلاک اور ایک کوگرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بنوں کے علاقے ڈومیل میں سی ٹی ڈی کی جانب انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔ کارروائی میں حافظ گل بہادر گروپ کا ایک دہشتگرد ہلاک او ر ایک کوگرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد گزشتہ روز پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث تھے۔ دہشتگرد چنددن قبل تھانہ خرم کرک اور پولیس چوکی پرحملے میں بھی ملوث تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کیے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں