ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی کاانڈر 19 ایشیا کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انڈر 19 ایشیا کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔ سعد بیگ کپتان ہوں گے جبکہ ٹورنامنٹ 8 سے 17 دسمبر تک دبئی میں ہوگا۔

سابق کرکٹر سہیل تنویر کی سربراہی میں قائم پی سی بی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے انڈر 19 ایشیاء کپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق سعد بیگ ٹیم کی قیادت اور عرفات منہاس نائب کپتانی کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر احمد حسین، علی اسفند، عامر حسن، اذان اویس، خبیب خلیل، نجب خان، نوید احمد خان، محمد ریاض اللہ، محمد طیب، محمد ذیشان، شاہ زیب خان، شامل حسین اور عبید شاہ شامل ہیں۔

پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، افغانستان اور نیپال کے ساتھ رکھا گیا ہے، ٹورنامنٹ 8 سے 17 دسمبر تک دبئی میں ہوگا جبکہ روایتی حریف سے میچ 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں