ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار

فیصل آباد:ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا۔ 

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم عتیق بٹ انسانی اسمگلنگ کے گینگ کا اہم کارندہ ہے، ملزم کے بینک اکانٹ میں انسانی اسمگلنگ کے 67 لاکھ روپے ٹرانسفر ہوئے، ملزم کے خلاف کارروائی مشکوک بینک ٹرانزیکشن کی بنیاد پر کی گئی۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم رقم کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا،ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ یونان کے قریب بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی تھی جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک اور لاپتہ ہو گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں