اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے سے متعلق 11 افراد نے درخواستیں دائر کی تھیں، جن میں اکبر ایس بابر، طاہر نواز، نورین فاروق سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر پی ٹی آئی نے 3 دسمبر کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے تھے، جس میں بیرسٹر گوہرعلی خان بلامقابلہ چیئرمین جبکہ عمر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے تھے۔
اس کے علاوہ یاسمین راشد پنجاب کی صدر اور علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہوئیں۔
پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کرتے ہوئے اس سارے عمل کو مشکوک قرار دیا۔
دوسری جانب گزشتہ روز سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن کمیشن کے انٹرا پارٹی انتخابات دوبارہ کرانے کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔