کراچی: جماعت اسلامی نے شفاف انتخابات کیلئے چاروں صوبوں کے گورنرز کو برطرف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مردم شماری میں کراچی کی مخصوص آبادیوں کی گنتی کم کی گئی تاکہ من پسند حلقہ بندی ہو، الیکشن کمیشن خود اپنیاحکامات پر عمل پیرا نہیں ہو رہا، ملک بھر میں حلقہ بندیوں میں بھی تضاد ہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ایک بار پھر انتخابات میں ڈیل کر لی ہے، بلدیاتی الیکشن میں ہماری سیٹیں چھین لی گئیں، شہر میں عمارتوں کی تعمیر کے ضوابط رشوت کے لیے نظر انداز ہوئے، کراچی میں غیر قانونی عمارتوں کی بھرمار ہے، ان میں حفاظتی راستے نہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ شفاف انتخابات کیلئے چاروں صوبوں کے گورنرز کو برطرف کیا جائے، گورنر ز غیر جانبدار رہنے کے بجائے مختلف پارٹیوں کی نمائندگی کررہے ہیں۔