ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرپشن کیس: پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور  ندیم افضل چن نیب کے گواہ بن گئے

اسلام آباد: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم افضل چن نیب کے گواہ بن گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں تحریک انصاف کے دور حکومت میں وفاقی کابینہ کے 3 ارکان سابق وزیر دفاع پرویز خٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور ندیم افضل چن نیب کے گواہوں میں شامل ہو گئے۔

علاوہ ازیں گواہوں کی فہرست میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، بینک و ایس ای سی پی افسران، پٹواری ایسٹ ریکوری یونٹ کے سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری کے نام بھی شامل ہیں۔

القادر ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف فنانشل افسر بھی نیب کے گواہ ہوں گے۔ نیب نے احتساب عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کررکھا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں