ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت نے کشمیر کو دنیا کی ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے، مشعال ملک

اسلام آباد:انسانی حقوق وزیر اعظم  نمائندہ خصوصی  مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ  بھارت نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے ہر موقع کو مسلسل ناکام بنایا ہے، وزیر اعظم مودی کا پورا انتخابی بیانیہ یاسین ملک کو سزائے موت سنائے جانے کے امکانات کے گرد گھومتا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں نسل کشی کر رہا ہے،بھارتی حکمرانوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو دنیا کی ایک بڑی کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے، بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی انسانی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی بے حرمتی کو  مقبوضہ کشمیر میں جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور بچوں اور دوسرے لوگوں پر بھی ناقابل بیان مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم کی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ بھارت آسٹریلیا، برطانیہ، کینیڈا اور امریکہ سمیت دنیا کے کئی دیگر ممالک میں مختلف قسم کی دہشت گردی پھیلانے کا مرتکب ہوا ہے جہاں سکھ برادری کے افراد اس کا ظلم برداشت کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں