ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین: رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، 15 افراد ہلاک

بیجنگ: چین میں رہائشی عمارت میں آگ لگ جانے سے 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق آتشزدگی کا نشانہ بنے والی بلند عمارت چینی شہر ناجنگ میں واقع تھی، جس میں آگ لگنے کا واقعہ جمعہ اور ہفتے کی کی درمیانی شب پیش آیا۔

واقعے میں 44 افراد زخمی ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حکام نے بتایا کہ آگ رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر لگی جہاں الیکٹرک بائیکس رکھی ہوئی تھیں، جو کہ بڑھتے بڑھتے اوپر کی منزل تک پہنچ گئی۔

آگ بجھانے کے عمل میں 25 فائرٹینڈرز نے حصہ لیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہونےکے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واقعے سے متعلق  مزید تحقیقات جاری ہیں۔

The post چین: رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، 15 افراد ہلاک appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں