اسلام آبا: حکومت نے عید سے پہلے عوام کو جھٹکا دے دیا۔ ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔
نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی 2.75 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، جس کے بعد بلی کی رواں سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
نیپرا کے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اورجون کے بلوں میں کی جائیں گی۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
بجلی کی قیمت میں اس نئے اضافے کے نتیجے میں صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
