ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت کا استعمال شدہ گاڑیوں کی فزیکل فٹنس چیکنگ ختم کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی ٹرانسفر پر فزیکل فٹنس چیکنگ ختم کرنے  اور آن لائن ٹرانسفر کے لیے سافٹ وئیر لانچ  کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گاڑیوں کی ٹرانسفر پر دفتری کاغذی کارروائی کو بہت جلد ختم کردیا جائے گا، جب تک آن لائن ٹرانسفر کاسافٹ وئیر  کا پروگرام شروع نہیں ہوتا اس وقت تک گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیےدفتری کاغذی کارروائی جاری رہے گی ۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کے رجسٹریشن سمیت تاجروں کے دوسرے مسائل حل کیے جائیں گے، ریڈ لائن بی آر ٹی کی وجہ سے تاجروں کو دشواری نہیں ہوگی۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر تاجروں کے مسائل حل کیے جائیں گے، تاجر، ٹریڈرز اور امپورٹرز ملکی معیشت میں اہم حیثیت کے حامل ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں