غزہ: نہتے فلسطینیوں پراسرائیلی فوجیوں کی جارحیت جاری ہے، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک صہیونی فورسز کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار ہو گئی ہے۔ جن میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق صہیونی فورسز کے حملوں میں اب تک 75 ہزار 577 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی فورسز کے حملوں میں 59 فلسطینی شہید اور 83 زخمی ہوئے ہیں۔
