ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیر قانونی بھرتی کا کیس، پرویز الٰہی پر فرد جرم کی کارروائی نہ ہوسکی

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی پر غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عاید کرنے کی کارروائی مکمل نہ کی جاسکی۔

 لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین نے چودھری پرویز الہی کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے پرویز الہی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہی بیمار ہیں وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، سابق وزیراعلی پنجاب واش روم گئے تھے وہاں  گرگئے تھے جس سے انکی پسلیاں فریکچر ہو گئی ہیں۔

عدالت میں اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے جمع کروائی گئی میڈیکل رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رہنما پی ٹی آئی چودھری پرویز الہی سفر نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ عدالت نے فرد جرم کی کارروائی کے لیے ملزمان کو آج طلب کر رکھا تھا، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے چودھری پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں