ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی وزیر اعظم کا غزہ میں جنگ بندی نہ کرنے کا فیصلہ

until his victory

یروشلم:اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ عالمی دباؤں پر حماس کے مطالبات نہیں مانیں گے، اسرائیل غزہ میں یرغمالی معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے،حماس کے مفاد میں ہونے والے مطالبات کو ماننے کے لیے ہم تیار نہیں، یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ بندی پر راضی نہیں ہونگے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر میں آج جنگ بندی کے مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کے امکان ہے، قطر اور مصر کی  ثالثی میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے  مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں، اسرائیل کی جانب سے مذاکرات کے لیے چند افراد کو خصوصی طور پر مصر بھیجا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حماس کی جانب سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی تازہ بیان سامنے نہیں آیا ہے،  حماس کی قیادت پہلے بھی مذاکرات کے لیے  فوری جنگ بندی اور مکمل اسرائیلی انخلا کی بنیاد پر مذاکرات کی پیشکش کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرار داد منظور کی گئی تھی، جس کے بعد بھی اسرائیلی درندگی نہتے فلسطینیوں پر مسلسل بمباری کررہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں