لاہور : مناواں میں ڈاکو فیکٹری میں گھس کر سیکیورٹی گارڈز کو باندھ کر 5 ٹریکٹرٹرالی اور 120 ٹن لوہا لوٹ کر لے گئے۔
رپورٹس کے مطابق ملزمان نے فیکٹری میں موجود دو سیکیورٹی گارڈز سہیل اور قمر کوتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رسیوں سے باندھ دیا۔
سیکیورٹی گارڈ کو باندھنے کے بعد ملزمان نے دوکروڑ روپے سے زائد مالیت کے پانچ ٹریکٹر ٹرالی اور ایک سو بیس ٹن سے لوہا اور دیگر سامان لوٹ کرفرار ہوگئے۔
