ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی شہریوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا جائزہ لے رہے ہیں،امریکا

واشنگٹن:بھارت کی جانب سے پاکستان میں شہریوں کے قتل کے بیان پر امریکا کا رد عمل بھی سامنے آ گیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے نیوز بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں انسداد ہشت گردی، تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے مزید کہا ہے کہ انٹونی بلنکن اور اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، اس کے علاوہ دونوں رہنمائوں نے خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

پاکستانی شہریوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے سے متعلق سوال پر امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے، زیر بحث الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے، پاکستان اور بھارت کو کشیدگی سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں