ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جو جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں اس کو مخصوص نشست مل ہی نہیں سکتی،  عظمیٰ بخاری

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری  کا کہنا  ہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف نامی ایک جماعت تھی جو اب ختم ہو چکی ہے، جو جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں اس کو مخصوص نشست مل ہی نہیں سکتی،  جس کا چیئرمین اور انتخابی نشان نہیں اس کو مخصوص نشست مل ہی نہیں سکتی۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ علی امین گنڈا پور نے پہلے رمضان پیکج پر خود اپنی تصویریں شائع کروائیں، اب خود ہی اس پر برہمی کا اظہار کر رہے ہیں، ڈرامے بازیاں پی ٹی آئی پر ختم ہیں،معلوم نہیں خیبر پختونخواہ میں کسی کو رمضان پیکج ملا یا نہیں، سوشل میڈیا پر منجن ضرور  بیچا گیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن آپ لوگوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے نہیں ہوئے،  الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ایک ہی دن سینیٹ الیکشن کروانے کی تیاریاں کی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں