ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مراکشی کھلاڑی کو کوڑے مارنے کی ویڈیو وائرل

 ابوظہبی: سعودی فٹبال لیگ کے ایک میچ کے دوران مراکش کھلاڑی کو کوڑے مارے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ التحاد فٹبال کلب کی ٹیم کے کھلاڑی کو ایک مداح کوڑے مار رہا ہے جبکہ سیکیورٹی اہلکار اسے پیچھے دھکیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Saudi League football player gets whipped by fan
byu/tppiel inThatsInsane

یہ واقعہ ابوظہبی میں پیش آیا جہاں سعودی سپر کپ کے فائنل میچ میں اتحاد کو الہلال کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد مداح آپے سے باہر ہوگیا اور فٹبالر عبدالرزاق حمد اللہ پر کوڑے مارنے لگا۔

مراکش سے تعلق رکھنے والے اسٹرائیکر حمد اللہ نے اپنی ٹیم کیلئے میچ میں ایک گول کیا تھا تاہم ان کی ٹیم 1-4 سے ہار گئی تھی۔

دوسری جانب سعودی فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ہم اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں، شائقین کے قوائد و ضوابط پر نظر ثانی ہوگی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات روکے جاسکیں۔

واضح رہے کہ واقعہ ایسے وقت میں رونما ہوا ہے جبکہ 2034 میں فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی سعودی عرب کو دی جاچکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں