ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اللہ کے بعد مجھے شریف فیملی پر بھروسہ ہے، عمر اکمل

لاہور: قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے کہا ہے کہ اللہ کے بعد مجھے شریف خاندان پر بھروسہ ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے کہا کہ انشااللہ اگر موقع ملا تو انٹرنیشنل کرکٹ میں کم بیک کروں گا۔

عمر اکمل نے شکوہ کیا کہ میری زندگی میں کچھ مسائل آئے جس نے مجھے پریشان کیا، کافی عرصے سے مجھے کرکٹ نہیں کھیلنے دی جارہی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں جو بڑے بیٹھے ہیں وہ مجھ سے پرسنل ہورہے ہیں، میں نے اپنی پرفارمنس دیکھائی اور درخواست کی کہ موقع دیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہر فرد کے ذاتی رابطے ہوتے ہیں، میں نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ہمیشہ وقت دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں