آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اسٹیورٹ لا کو امریکی کرکٹ ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کردیا گیا۔
سابق آسٹریلوی بیٹر اسٹیورٹ لا کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
اسٹیورٹ لا کو نے کہا کہ پہلا ٹاسک بنگلادیش کے خلاف سیریز کے لیے مضبوط ٹیم تشکیل دینا ہے اور پھر اپنے ہوم ورلڈ کپ پر نظر رکھنا ہوگا جو بہت بڑا ہوگا، امریکا ایک مضبوط ایسوسی ایٹ ملک ہے، ہم ٹی20 ورلڈکپ کیلئے مضبوط اسکواڈ بنانے کی کوشش کریں گے
اسٹیورٹ لا کو نے ایک ٹیسٹ اور 54 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے، سابق کرکٹر آسٹریلیا میں کوئنز لینڈ کی جانب سے فرسٹ کلاس جبکہ انگلینڈ کی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
