اسلام آباد:صدر مملکت آصف زرداری کے خطاب کے دوران غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے پر تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے جمشید دستی اور محمد اقبال کی اسمبلی رکنیت معطل کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے دونوں اراکین کی رکنیت معطل کرتے ہوئے کہا کہ جمشید دستی اور محمد اقبال نے اسمبلی قواعد کی خلاف ورزی کی ہے، جس کی وجہ سے رکنیت معطل کی گئی ہے۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اقبال نے کہا کہ یہ احتجاج تو کچھ بھی نہیں، ملک میں آئین وقانون کی کی حکمرانی کے لیے ہر حد تک جائیں گے، احتجاج کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔
