ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا جنوبی کوریا میں اپنی افواج کے اخراجات پر مذاکرات کرے گا، وزیر خارجہ

سیول:جنوبی کوریا میں تعینات امریکی افواج (یو ایس ایف کے)کے اخراجات کے معاملے پر دونوں ممالک کے حکام کے مذاکرات رواں ہفتے امریکی ریاست ہوائی کے شہر ہونولولو میں منعقد ہوں گے۔

جنوبی کوریا کے وزارت خارجہ نے کہا  کہ جنوبی کوریا میں تعینات تقریبا 28ہزار500 امریکی فوجیوں پر اٹھنے والے دفاعی اخراجات کی تقسیم کے حوالے سے12ویں خصوصی اقدامات معاہدے(ایس ایم اے) کے لیے مذاکرات کا پہلا دور منگل سے جمعرات تک ہونولولو میں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ جنوبی کوریا اس اصول کی بنیاد پر امریکا کے ساتھ مشاورت کررہاہے کہ  یو ایس ایف کے کی موجودگی کے لیے مستحکم حالات پیدا کریں اوردونوں ممالک دفاعی پوزیشن کو مضبوط بنانے کیلیے دفاعی اخراجات کو مناسب لحاظ سے تقسیم کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں