ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مجھے علم ہے کہ مذاکرات کس سے کرنے ہیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ ( کے پی کے ) علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مجھے علم ہے کہ مذاکرات کس سے کرنے ہیں اور کس کے ہاتھ میں حکومت ہے، مذاکرات کا ماحول ہو گا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا،خوف کا بت توہماری پارٹی نے توڑ دیا اب میں کا بت توڑنا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہاکہ  پارٹی  کاز کو نقصان پہنچا نے والوں کو نہیں چھوڑیں گے،  بشریٰ بی بی کو ایسی کو ئی چیز دی گئی جس کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہوئی،پہلے خط لکھا اجازت نہیں دی گئی دوبارہ خط لکھوں گا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے مکمل میڈیکل چیک اپ کی اجازت دی جائے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ایک لیڈر جس کی وجہ سے ووٹ ملا ہے وہ بے گناہ جیل میں ہے،خوف کا بت توہماری پارٹی نے توڑ دیا اب میں کا بت توڑنا ہے،جو ہماری پارٹی کے کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں ان کو بھی نہیں چھوڑیں گے،پی ڈی ایم جیسے ایڈونچر ہماری نسلوں کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں