ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں: 6 دہشت گرد ہلاک

terrorists killed

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیوں کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 مئی کو خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ کارروائیاں کی گئیں۔دونوں علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے شدید تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ شمالی وزیرستان میں انعام اللہ نامی دہشت گرد ہلاک ہوا۔ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں