ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں تفریحی پارک میں آتشزدگی،  4 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک

راجکوٹ : بھارت میں ایک پرہجوم تفریحی پارک میں آتشزدگی سے 27 افراد کی ہلاکت  ہو گئی، امدادی  کارروائیاں جاری ۔

بھارتی میڈیا نے اطلاع دی کہ زندہ بچ جانے والوں نے پارک کے گیٹ اور کھڑکیوں  کو توڑ کر  اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو ئے ہیں ۔

لوگ تفریح پارک میں  کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ اچانک آگ لگ گئی ۔

پولیس نے بتایا کہ مرنے والے چار بچوں کی عمریں 12 سال سے کم تھیں۔

راجکوٹ کے فائر آفیسر الیش کھیر نے  بتایا کہ ہفتہ کی شام جب آگ بھڑک اٹھی تو TRP تفریحی اور تھیم پارک میں دو منزلہ ڈھانچے میں 300 سے زیادہ لوگ گرمیوں کی چھٹیوں کے اختتام ہفتہ سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔

انہوں نے کہا  کہ ایک عارضی ڈھانچہ پارک میں لگایا گیا تھا جو کہ مین گیٹ کے پاس تھا وہ نیچے گر گیا جس سے   لوگ پھنس گئے  ، لوگوں کا باہر نکلنا مشکل ہو گیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈھانچے کے آتش گیر مواد کی وجہ سے آگ کے شعلے تیزی سے پھیلتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں