ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدت میں نکاح کیس: خاور مانیکا کے عدم اعتماد پر جج کا کیس ٹرانسفر کیلیے خط ،جج فیصلہ سنائے بغیر چلے گئے

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد شاہ رخ ارجمند سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنائے بغیر اپنے چیمبر میں واپس چلے گئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت کی ، دوران سماعت درخواست گزار خاور مانیکا اور ان کے وکیل رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر خاور مانیکا نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے بولنے کی اجازت دی جائے۔ میرے وکیل میرے جذبات کو واضح نہیں کر پا رہے۔

جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ پہلے وکیل کو دلائل مکمل کرنے دیں پھر موقع دیتے ہیں۔

خاور مانیکا نے دوران سماعت اپنا وکیل تبدیل کرنے کی استدعا کردی اور جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے اپیلیں کسی دوسری عدالت میں منتقل کرنے کے لیے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر تھیں،خاور مانیکا کی جانب سے کھلی عدالت میں عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا، پہلے بھی عدالت پر عدم اعتماد کی درخواست مسترد کی جا چکی ہے،خاورمانیکا اور ان کے وکلاء نے ہمیشہ سماعت میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں