ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ اور مغربی کنارے میں جھڑپ ، کار حملے میں 3اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ: مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں کار حملے میں 2اسرائیلی فوجی جب کہ غزہ میں حماس کے ساتھ جھڑپ میں ایک صہیونی فوجی ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کی رات نابلس شہر کے نزدیک ایک شخص نے اسرائیلی فوجیوں پر تیز رفتار کار چڑھادی جس کے نتیجے میں دو فوجی شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ہلاک فوجیوں کی شناخت اسٹاف سارجنٹ ایلیا ہلیل اور اسٹاف سارجنٹ ڈیاگو شویشا ہرساج کے نام سے ہوئی۔ دونوں کا تعلق کفیر بریگیڈ سے تھا۔

عبرانی میڈیا کے مطابق مشتبہ حملہ آور واقعے کے بعد نابلس شہر فرار ہوگیا جہاں اس نے خود کو فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب شمالی غزہ کی پٹی میں حماس کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا جس کی شناخت اسٹاف سارجنٹ یدیدیا ازوگی کے نام سے ہوئی جس کا تعلق پیراٹروپر بریگیڈ سے تھا۔ازوگی کی ہلاکت کے بعد حماس کے خلاف زمینی کارروائی میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 292ہو گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں