ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پانچ لاکھ عازمین حج سعودی عرب پہنچ  گئے، وزارت حج و عمرہ

free Hajj

جدہ : سعودی وزارت حج و عمرہ  کا کہنا ہے کہ اب تک 5 لاکھ عازمین حج سعودی عرب  پہنچ چکے ہیں، سعودی عرب پہنچنے والے عازمین حج کو تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

   میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ عازمین حج کے ساتھ ربط پیدا کرنے کے لیے مختلف زبانوں کے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، کسی بھی قسم کی شکایت ہو تو فوری طور پر متعلقہ ادارے سے رابطہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ عازمین حج کو خدمات فراہم کرنے والے تمام اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے۔محکمہ پاسپورٹ نے عازمین حج کو سفری خدمات کی فراہمی کو آسان اور تیز کرنے کے لیے تمام کاؤنٹر کھول رکھے ہیں جہاں اضافی عملہ تعینات ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں