ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بانی پی ٹی آئی اپنا گڑھا خود کھود رہے ہیں،  ہمارا کوئی تعلق نہیں، مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہاہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے لوگ کہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نہیں تو پاکستان نہیں،انہوں نے سوشل میڈیا پر مکتی باہنی کے حوالے سے مہم چلائی ہے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہاکہ   بانی پی ٹی آئی اپنا گڑھا خود کھود رہے ہیں، اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں،ہم کہتے ہیں بے گناہوں کے ساتھ کچھ ہو رہا ہے تو ٹھیک نہیں ہے،جن ججز نے خود ججز کے حوالے سے کالی بھیڑیں کہا تو کیا انہیں عہدہ چھوڑ دینا چاہیے؟

مصدق ملک نے کہا کہ عدلیہ میں بہت تناؤ ہے اس تناؤ کو ختم کرنا ہو گا ورنہ ہم آگے نہیں بڑھ سکیں گے،اس وقت پولرائزیشن کا محور بانی پی ٹی آئی ہیں،جب بانی پی ٹی آئی وزیراعظم تھے تو بلاول نے کہا تھا قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں،ہم چاہتے ہیں ملک کو آگے بڑھنا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں