ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی رہنما محمودالرشید کی طبیعت خراب: جیل سے ہسپتال منتقل کردیاگیا

shifted from jail to hospital

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کو جیل میں طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق میاں محمودالرشید کی اتوار کوجیل میں طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

میاں محمود الرشید کو پیٹ درد کی شدید تکلیف کے باعث ہسپتال لایا گیا اور ہسپتال میں ان کے ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ سی ٹی اسکین بھی کیا گیا۔

ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کے ذرائع کے مطابق سی ٹی اسکین کے بعد محمود الرشید کے پیٹ میں اپینڈکس کی تشخیص ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے جلاگھیرا کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید کو بھی گرفتار کیا گیا تھا اور وہ کافی عرصے سے پابند سلاسل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں