ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔

عدالت عالیہ نے دونوں درخواستوں  پر اعتراض کے باوجود کل سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق  کل درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اعتراضات کےساتھ ہی درخواستوں کو کل سماعت کےلیےمقررکردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ درخواستیں پی ٹی آئی کے رہنما اور امیدوارشعیب شاہین،علی بخاری،عامرمغل نے دائر کی تھیں، جن میں الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونل کے خلاف کارروائی غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کررکھی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جب تک کیس زیرالتواہے اُس وقت تک الیکشن ایکٹ آرڈیننس پرحکم امتناع دیا جائے اور الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں