ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روڈ ٹو مکہ منصوبے سمیت دنیابھرسے12 لاکھ عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

around the world reached

ریاض: سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ نے کہاہے کہ دنیا بھر سے12لاکھ سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکےہیں،ڈھائی لاکھ سےزائدعازمین حج روڈ ٹو مکہ منصوبے کےتحت پہنچے ہیں۔

ریاض میں سعودی وزیرحج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربعیہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حج کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،دنیا بھر سے آنیوالے عازمین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کر رہے ہیں، دنیا بھر سے12لاکھ سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکےہیں۔

سعودی وزیرحج وعمرہ کا کہنا ہے کہ ڈھائی لاکھ سےزائد عازمین روڈٹومکہ منصوبےکےتحت پہنچے ہیں، سعودی فرماں روااورولی عہدکی ہدایت پرحج انتظامات کوحتمی شکل دی ہے،وزارت داخلہ،وزارت صحت،وزارت ٹرانسپورٹ اوردیگراداروں نےانتظامات کرلیے ہیں۔

ڈاکٹر توفیق الربعیہ کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے اور غیر قانونی طور پر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے والے افراد کو گرفتار کرکے انکے خلاف کاروائی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے ،عازمین حج کو ایام حج میں بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ دنیا بھر سے آنے والےعازمین امن اور سلامتی کے ساتھ فریضہ حج ادا کر سکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں