ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیشنز ہاکی کپ:پاکستان سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گا

پولینڈ: پاکستان نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، جہاں اس کا مقابلہ نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوگا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق نیشنز ہاکی کپ کے آخری گروپ میچ میں پاکستان کو فرانس سے 6 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم قومی ٹیم گول مارجن کی وجہ سے سیمی فائنل تک پہنچ گئی۔

پاکستان کے رانا وحید اشرف، محمد ابوکر، مرتضیٰ یعقوب ، عبدالرحمٰن اور حنان شاہد نے ایک ایک گول کیا جب کہ فرانس کے چارلیٹ وکٹر نے پینلٹی کارنرز پر 4 گول کیے۔

قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی جب کہ فرانس پہلے نمبر پر رہا۔  پاکستان ہاکی ٹیم نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈکا سامنا کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں