ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کا چالان کرنے پر 2ٹریفک اہلکار معطل

traffic officials

پشاور: تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی شیر علی آفریدی کا چالان کرنے والے دو ٹریفک اہلکاروں کو معطل کردیاگیا۔

پشاور میں پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا رکن اسمبلی کو چلان کرنے پر ٹریفک پولیس نے اپنے دو اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ چیف ٹریفک پولیس آفیسر نے دونوں اہلکاروں کی معطلی کا اعلامیہ جاری کردیا۔

ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے قوانین کی خلاف ورزی پر ایم پی اے شیر علی آفریدی کو 500 روپے جرمانہ کیا تھا۔ٹریفک پولیس کے مطابق ایم پی اے نے ٹریفک اہلکاروں کی بدسلوکی کی شکایت کی جس پر ٹریفک اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔

رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ٹریفک اہلکار کے کہنے پر ہم نے گاڑی کھڑی کردی۔میرے بھائی نے تعرف بھی کروایا لیکن ٹریفک اہلکار نے میرے ساتھ بدتمیزی کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں