ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلامتی کونسل:امریکا کا غزہ جنگ بندی کی حمایت میں قرارداد منظور کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن: امریکا کی جانب سے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی حمایت میں قرارداد منظور کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ جنگ بندی کی حمایت میں قرارداد منظور کرے۔ا س حوالے سے امریکا نے سلامتی کونسل میں رائے شماری کے لیے ایک قرارداد کا مسودہ دیا ہے۔

امریکا کی جانب سے رائے شماری کے لیے دی گئی قرار داد کے مسودے میں اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، تاہم امریکا کی جانب سے تاحال یہ نہیں بتایا گیا کہ اس قرارداد پر رائے شماری کب ہوگی۔

اقوام متحدہ میں ترجمان امریکی مشن نیٹ ایونز نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن مطالبہ کرتا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکی  قرارداد پررائے شماری کرائی جائے اور امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجاویز کی حمایت کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اراکین کو یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہیے اور معاہدے کی حمایت میں مشترکہ طور پر بات کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے دیگر ممالک کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی قراردادوں کو ویٹو کیے جانے پر امریکا کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں