کراچی: شرقی کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے بچوں کی بیرون ملک اسمگلنگ کے کیس میں سماجی کارکن صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں صارم برنی کے خلاف انسانی اسمگلنگ اور دھوکا دہی کے کیس کی سماعت ہوئی۔
ملزم کے وکلا اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے دلائل مکمل ہوگئے، صارم برنی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، جو بعد ازاں سنا دیا گیا۔
پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کی جائے اس لیے ضمانت نہ دی جائے کیونکہ اس پر 20 سے زائد بچوں کی اسمگلنگ کا الزام ہے، ملزم مسلسل جھوٹ کا سہارا لے رہا ہے۔
ملزم کا کہنا ہے کہ حیا نامی لڑکی کے والدین نے اسے اپنی مرضی سے چھوڑ دیا۔ جبکہ حیا کی والدہ کا کہنا تھا کہ صارم نے بیٹی دینے سے انکار کر دیا۔
بعد ازاں عدالت نے صارم برنی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
