اوٹاوا:اونٹاریو پارلیمنٹ میں3 سال قبل دہشت گردی کا شکار ہونے والے پاکستانی خاندان کی یاد میں خاموشی اختیار کی گئی۔
جون 2021ءمیں 46 سالہ سلمان افضال، 74 سالہ طلعت افضال، 44 سالہ مدیحہ سلمان اور 15 سالہ یمنیٰ افضال گھر سے شام میں چہل قدمی کےلیے نکلے تو مذہبی تعصب میں مبتلا دہشت گرد نے انہیں ٹرک سے روند دیا تھا۔
اونٹاریو پارلیمنٹ میں پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ ذیشان حامد نے پوائنٹ آف آرڈر پر اسپیکر سے درخواست کی کہ ایوان سے لندن اونٹاریو میں3 سال قبل اسلاموفوبیا اور دہشت گردی کے واقعے میں اپنی جانیں گنوانے والے افضال خاندان کے4 افراد کی یاد میں خاموشی اختیار کرنے کےلیے اتفاقِ رائے حاصل کیا جائے۔
اسپیکر پانے اس قرارداد پر ایوان سے رائے مانگی تو صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاقِ رائے کا اظہار کیا جس پر پاکستانی خاندان کی یاد میں خاموشی اختیار کی گئی۔
