ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن کی تیاری

لاہور: پاکستان ریلوے نے چینی ٹیکنالوجی سے مقامی طور پر تیار کی جانے والی بین الاقوامی معیار کی 40 اعلیٰ صلاحیت کی کوچز  کی اپ گریڈشن کی جائے گی ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز عامر بلوچ نے لاہور کینٹ ریلوے اسٹیشن میں کوچز کا افتتاح کیا۔

جدید ڈیزائن کی کوچیں 70 ٹن بوجھ کی گنجائش والے کنٹینرز کو بھی لے جا سکیں گی۔کوچز  100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سامان لے جا سکتی ہیں۔

مالی سال 2025-26 کے آخر تک 820 ایسی کوچز کو ریلوے سسٹم میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔

سی ای او ریلوے نے کہا کہ کوچز  کی مقامی مینوفیکچرنگ خود انحصاری کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  مقامی طور پرکوچز کی تیاری سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت ہوگی اور ہر سال آمدنی میں 9 ارب روپے سے زائد کا اضافہ متوقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں