نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں امام مسجد کو نامعلوم افراد نے فون کر کے پہلے گھر سے باہر بلایا اور پھر گولیاں برسا کر قتل کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ اترپردیش کے مراد آباد ضلع کے کٹگھر پولیس اسٹیشن کی حدود بھینسیا گاؤں میں پیش آیا ۔ شہید امام کی کی شناخت 36 سالہ مولانا اکرم کے نام سے ہوئی۔لاش قتل کے اگلے روز گھر کے قریب ایک ویران مقام سے برآمد ہوئی ۔ مقتول 6 بچوں کا باپ تھا اور مسجد کے قریب ایک مکان میں رہایش پزیر تھا۔ پولیس کے مطابق مولانا اکرم کو پستول سے سینے پر انتہائی قریب سے گولی ماری گئی ۔ ایس پی سٹی اکھلیش بھدوریا کے مطابق جائے وقوع سے کچھ فاصلے پر 312 بور کا پستول ملاہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل پرتاپ گڑھ ضلع میں بھی ایک عالم دین مولانا فاروق کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔