ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ 13 لاکھ کشمیریوں کی بازیابی کیلیے اقدامات کرے،عثمان جدون

نیویارک (صباح نیوز) پاکستان نے مسلح تنازعات والے علاقوں میں لاپتا افراد کے سنگین مسئلے سے نمٹنے کیلیے بین الاقوامی قانون کے سخت اطلاق کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو مقبـوـضہ جموں و کشمیر میں اگست 2019ء میں بھارتی کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اغوا ہونے والے 13 ہزار لڑکوں کی بازیابی کیلیے اقدامات کی ہدایت کرنی چاہیے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندہ عثمان جدون نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارریا فارمولا اجلاس میں کہا کہ لاپتا افراد کے واقعات میں ملوث ریاستوں اور افراد کے خلاف کارروائی کرنا ضروری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں