ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج کے پناہ گزینوں کے کیمپوں پر حملے،مزید 34 فلسطینی شہید

غزہ: جبالیہ مہاجر کیمپ میں عیدالاضحی سے قبل لوگ ایک تباہ شدہ بازار میں خریداری کررہے ہیں

غزہ(صباح نیوز) اسرائیل کے غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی اور زمینی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، غزہ میں اسرائیلی فوج کی تازہ ترین کارروائیوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 34 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں بھی پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ کرکے7 فلسطینی شہید کر دیے ،3جبکہ کو حراست میںلے لیا ہے، حماس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں مزید2 اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہوگئے ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں دیر البلاع سمیت مختلف علاقوں میں فضائی اور زمینی کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 34 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اس جنگ میں اب تک 37 ہزار 266 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے ۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فوج رفح میں جاری آپریشن دو ہفتوں میں ختم کردے گی کیوں کہ ہماری جنگ کا دوسرا مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچنے والا ہے، جبکہ رفح میں آپریشن کے اختتام تک اگر جنگ بندی پر رضامندی نہیں ہوئی تو اسرائیل غزہ میں کارروائیوں سے متعلق اپنا اگلا لائحہ عمل طے کرے گا۔ امریکا نے غزہ میں امداد کی راہ میں رکاوٹ بننے والے اسرائیلی شہریوں پر پابندی لگادی، بائیڈن انتظامیہ نے بتایا کہ پابندی کی زد میں آنے والے اسرائیلی شہریوں کے گروپ پر امدادی ٹرکوں کو لوٹنے اور آگ لگانے کے بھی الزامات ہیں۔ امریکا نے امدادی قافلوں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ امدادی قافلوں کو نشانہ بنانے والی کارروائیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ دوسری جانب ترک میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں بھی پناہ گزینوں کے ایک کیمپ پر حملہ کیا، اس دوران 7 فلسطینیوں کو گولیاں مارکر شہید کیا گیا اور 3 کو حراست میں لیا گیا۔ ادھر جانب حماس نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں مزید دو اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہوگئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں