نیو یارک(نمائندہ خصوصی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 35ویں میچ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسکاٹ لینڈ کو ہرادیا۔سینٹ لوشیا میں کھیلے جانے والے گروپ بی کے میچ میں کینگروز نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 180رنز اسکور کیے۔برینڈن میک مولن نے شاندار 60رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جارج مونسی نے 35رنز بنائے، متھیو کراس 18رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ کپتان برینگٹن 31گیندوں پر 42رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے 2، ایگر، الیس اور زمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔