فلوریڈا:ٹی 20 ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد میگا عالمی ایونٹ میں پاکستان کا سفر ختم ہوگیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق لاڈرہل فلوریڈا میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آخری میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کی جانب سے دیا گیا صرف 107 رنز کا ہدف 18.5 اوورز میں حاصل کیا، جب اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ کپتان بابر اعظم 32 اور شاہین آفریدی 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
آئرلینڈ کی جانب سے دیے گئے 107 رنز کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور صائم ایوب نے 17، 17 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد فخر زمان صرف 5 ، عثمان خان2 اور عماد وسیم 4 رنز بنا کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔ بعد ازاں شاداب خان بغیر کوئی رن اسکور کیے آؤٹ ہو گئے جب کہ عباس آفریدی نے 17 رنز بنائے۔کپتان بابر اعظم 32 اور شاہین آفریدی 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
آئرلینڈ کی جانب سے بیری میک کارتھی نے 3، کرٹس کیمپفر نے 2، بین وائٹ اور مارک ایڈئر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں آئر لینڈ نے بیٹنگ سے میچ کا آغاز کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے تھے۔ پاکستانی بولرز کے سامنے آئرلینڈ کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا اور ابتدائی 6 وکٹیں صرف 32 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئیں۔ اینڈی بالبرنی اور ہیری ٹیکٹر صفر، پال اسٹرلنگ 1 اور لورکن ٹکر 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ کرٹس کیمپفر 7 اور جارج ڈوکریل 11 رنز بناسکے۔
گیرتھ ڈیلنی 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ مارک اڈائر نے 15 رنز بنائے، بیری مکارتھی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دسویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنیوالے جوش لٹل 22 رنز اور بین وائٹ 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی اور عماد وسیم نے 3، 3، محمد عامر نے 2 اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
