ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران میں زلزلے سے 4 افراد ہلاک‘ 120 زخمی

ایران میں آنے والے زلزلے کے دوران پتھر گرنے سے گاڑی تباہ ہوگئی ہے

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے شمال مشرقی علاقے میں زلزلے سے 4 افراد ہلاک اور 120 زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر اور ریکٹر اسکیل پر شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔ کاشمر کے گورنر حاجت اللہ کے مطابق زلزلے سے شہری اور دیہی علاقوں میں پرانی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمی افراد مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ حکام نے زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ یاد رہے کہ ایران کے شمال مغربی علاقے میں گزشتہ سال 5.9 شدت زلزلے سے 5 افراد ہلاک اور 800 زخمی ہوئے تھے ۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں