ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم اپنے تجربات سے سیکھنے کے لیے تیار نہیں ‘ سعد رفیق

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہر اعتدال پسند لاعلاج انتہا پسندوں کے نشانے پر ہے،ہم لوگ اپنے تجربات سے سیکھنے کیلئے تیار نہیں ہیں،یہ انتہا پسند اپنے لیڈر کو انسان کی بجائے کوئی دیوتا یا اوتارسمجھتے ہیں۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اپنے دھڑے کیلئے جھوٹ بہتان تراشی تضحیک سازش اپنا فرض منصبی سمجھا جاتا ہے ،یہاں ہمہ وقت بہادری اور جرأت کا درس وہ دیتے ہیں جن کا ناخن تک عوامی جدوجہد میں نہیں کٹا ،جیلیں انہوں نے باہر سے گزرتے ہی دیکھی ہیں، یہ لوگ پاکستان میں ہونے والی طویل سیاسی جدوجہد کی ابجد سے واقف نہیں ، اپنے ہاتھ سے ایک تنکا نہ توڑنے والے جاہل دوسروں کو مار دینے کے مشورے دیتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں