ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ادویات کی قیمتیں فارماسوٹیکل کمپنیز کو مقرر کرنے کا اختیار چیلنج

لاہور (آن لائن) ادویات کی قیمتیں فارماسوٹیکل کمپنیز کو مقرر کرنے کا اختیار لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔لاہور کے شہری محمد اسلم نے ماہر قانون ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی، جس میں وفاقی حکومت، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مقف اپنایا کہ کابینہ نے ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار ڈریپ سے لے کر فارماسوٹیکل کمپنیز کو دے دیا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے نگراں حکومت کے فیصلے کی غیر قانونی تائید کی ہے، عدالت نے وفاقی کابینہ کو معاملے کا از سر نو جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کی واضح ہدایت کے باوجود نگراں حکومت کے فیصلے کی تائید غیر آئینی ہے، فارماسوٹیکل کمپنیز من مانے ریٹس پر ادویات فروخت کر کے عوام پر بوجھ ڈال رہی ہیں۔استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار کمپنیز کو دینے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں