ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سی ٹی ڈی حیدرآباد نے دہشت گرد حملوں کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی حیدرآباد نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد حملوں کے سہولت کار کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دستاویزات برآمد کرلیے ،گرفتار دہشتگرد افغانستان سے تربیت حاصل کرکے آیا۔ سی ٹی ڈی حیدرآباد نے خفیہ اطلاع ملنے پر حیدرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے محمد زمان عرف عادل نامی دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ،گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے ہے اور یہ افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت حاصل کر چکا ہے، سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد ملک دشمن سرگرمیاں اور دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے، یہ دہشتگردی کے کاموں میں سہولت کار بتایا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں