ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی کا ڈمیسٹک کرکٹ نظام کو مضبوط بنانے اور کنٹریکٹ پر نظر ثانی کا فیصلہ

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بورڈ روم میں 3 گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا اور ڈومیسٹک کرکٹ نظام کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دینے کے پلان کی اصولی منظوری دے دی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو ہر سطح پر پرموٹ کیا جائے گا اور کلب لیول سے نیشنل لیول تک تسلسل کے ساتھ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی نے ہدایت کی کہ اچھے کھلاڑیوں کی پروفیشنل انداز سے گرومنگ کی جائے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ بہترین کوچز نئیٹیلنٹ کی ٹریننگ کرکے صلاحیتوں میں نکھار لائیں گے۔کارکردگی۔ فٹنس اور میرٹ پر کھلاڑیوں کو آگے موقع دیا جائے گا۔ کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے گیپ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کے لئے کوچنگ کا معیار بھی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈومیسٹک کرکٹ کے کوچز کی ٹریننگ کے لیے ماسٹر کوچ کو تعینات کیا جائے گا۔اجلاس میں ڈومیسٹک کنٹریکٹ پر بھی نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا۔کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت کیلیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہو گی۔پرفارمنس اور فنٹس پر ہی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ۔ کارکردگی اور فٹنس پر رتی بھر سمجھوتا نہیں ہوگا۔اجلاس میں کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے تینوں فارمیٹ کے ٹورنامنٹس کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔محسن نقوی نے کہا نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔ نئے ٹیلنٹ پر سرمایہ کاری سے کرکٹ کو نچلی سطح پر فروغ ملے گا اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔اجلاس میں بھارت۔ آسٹریلیا۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے کے خدوخال کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے سفارشات اور تجاویز پر غور کیا گیا۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر‘چیف فنانشل آفیسر سلیکشن کمیٹی کے انالسٹ بلال افضل‘ڈائریکٹرز انٹرنیشنل کرکٹ ہائی پرفارمنس سنٹرز‘ ڈومیسٹک کرکٹ‘پی ایس ایل‘ کمرشل اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں